عوامی مسائل

چلاس شہر میں کچرے کے ڈھیر، سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی گاڑیاں نہ مل سکیں

چلاس (مجیب الرحمان)شہر میں کچرے کے ڈھیر،میونسپل سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی گاڑیاں تاحال فراہم نہیں کی جا سکی ۔عوامی حلقوں میں شدید بے چینی ،وزیر اعلیٰ سے فوری گاڑیاں فراہم کرنے کی اپیل کر دی گئی۔چلاس شہر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور کچرا ہٹانے کے لئے ویسٹ مینیجمنٹ کی گاڑیاں نہ ہونے سے شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے۔گلی محلے اور بازار میں گندگی سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔گندگی سے بدبو پھیل رہی ہے جبکہ مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا شدید اندیشہ ہے۔اور انسانی زندگی شدید اذیت ناک مراحل سے گزر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے صرف گلگت شہر میں سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔جبکہ دیامر کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چلاس شہر کی صفائی کے لئے گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button