عوامی مسائل

ہنزہ: محکمہ برقیات عوام کو بجلی نہ دینے پر بضد، مخصوص سرکاری ملازمین اور بااثر طبقات کا بجلی پر اجارہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)ہنزہ میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم، محکمہ برقیات نے غیر مقامی سرکاری ملازمین اور ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو سپیشل لائنز کے ذریعے بجلی سے مالا مال کردیا، غریب عوام کے نصیب پر ظلمتوں کا راج۔ عوام پریشان کہ کس کس مسلے کی شکایت کریں اور کس کے سامنے کریں؟

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ محکمہ برقیات نے بجلی صرف غیر مقامی سرکاری ملازمین اور ہوٹلوں کو دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ غریب عوام کو بجلی فراہم کرنا گناہ سمجھا جارہا ہے۔

اس طرح کے غیر منصفانہ فیصلوں سے عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی کم پیداوارکے پیشِ ںطر بجلی کی ترسیل کا منصفانہ نظام رائج کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ کچھ مخصوص طبقات اور طاقتوں طبقات کو نواز کر معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button