خواتین کی خبریںمعیشت

زیب آرٹس اینڈ ہیڈی کرافٹس نامی ادارے نے یاسین کے گاوں ســندھی میں تربیتی مرکز قائم کردی

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی عالمی ایواڑیافتہ ثقافتی ہنڈکرافٹ ڈیزانرزیب آرٹ اینڈ ہینڈی کرافٹ کے تعاون سے یاسین کے بالائی گاوں سندھی قدیم ثقافتی فیشن کی احیا اور تعلیم و تربیت کے لئے ایک سینٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔اس حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کے مہمان خصوضی غذر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت آور سیزپاکستانیوں کے صدر راجہ میرنواز میراور میرمحفل پاکستان کے معروف ماہر اطفال پروفیسرڈاکٹراسدالرحمن تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوضی میرنواز میرنے کہا گلگت بلتستان کی ہنڈگرافٹ کا دنیامیں ایک منفرد حثیت ہے ۔جدید دنیا کے جدیدفیشن کے ساتھ گلگت بلتستان کا قدیم ثقافتی ہینڈگرافٹ منہدم ہوتا جارہا ہے ۔میں اپنی بہن زیب صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ذاتی حثیت میں دنیاکے مختلف ممالک کے اندار گلگت بلتستان کے ثقافتی ہنڈگرافٹ کو نہ صرف متعارف کیا بلکہ ہنڈکرافٹ کے عالمی مقابلے میں ایواڑ حاصل کیا جو کہ گلگت بلتستان کے لیے ایک اعزاز ہے ۔ انہوں نے یاسین میں زیب ارٹ اینڈ ہندگرافٹ کے تعاون سے شروغ ہونے والی سینٹرکے لیے 50ہزار نقدکا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹراسدالرحمن نے کہا کہ اس سنیٹرکے قیام کا بنیادی مقصد کوئی مالی فوائد حاسل کرنانہیں بلکہ ہمارئے علاقے میں قدیم سے موجود چْافتی ہندگرافٹ کوپرموٹ کرناہے ۔ہماری جانب سے جو بھی ہوگا اس ادارے کو اگے چلانے کے لیے ہم ہر وقت دستاب ہونگے ۔

تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی خواتین و حضرات شریک تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button