بلاگز

دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیاں اور بھارتی سازشیں 

اعزاز احمد

دنیا کا واحد ملک پاکستان ہے جو دہشت گردی کے خلاف یکسوئی کے ساتھ نبرد آزما ہے ہزاروں شہریوں اور ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذارانہ دے کر دہشت گردوں کو ناکام بنایا ہے پاکستان ہی وہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی سے دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے اتنی قربانیاں دیں ہیں کہ جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی دنیا میں ایک ہی ملک میں اندرونی ہجرت بھی پاکستان میں ہی ہوئی قبائیلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کو سرخرو کرنے کیلئے نہ صرف اپنی جانوں کا نذرانہ دیا بلکہ لاکھوں کی تعداد میں قبائلیوں نے اپنا گھر بار صرف اس مقصد کیلئے چھوڑا کہ دنیا میں امن قائم ہو سکے اور ان دہشت گردوں کا صفایا ہو سکے جو دشمن طاقتوں کے آلہ کر بن کر پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانے بنا کر امن تباہ کرنا چاہتے تھے دنیا کے بہت سارے ملک مل کر بھی اس جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے لیکن پاکستان کی فوج اور عوام نے مل کر یہ جنگ جیت لی ہے یہ الگ بات ہے کہ ناکام ہوتے ہوئے دہشت گرد آخری حربے کے طور پر اپنے وار کر رہے ہیں لیکن اب ان کے یہ وار بھی ناکامی کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں جو آپریشن شروع ہوا تھا وہ اب موجودہ سپہ سالار جنرل قمر جاویدباجوہ کی پرعزم قیادت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہا ہے آپریشن ردالفساد کے تحت جاری آپریشن سے ملک کے ننانوے فیصد حصوں میں امن قائم ہو چکا ہے باقی ایک فیصد حصے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن رد الفساد کے تحت جاری ’آپریشن خیبر۔فور پوری کامیابی سے جاری و ساری ہے ۔وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں آپریشن رد الفساد کے تحت جاری ’آپریشن خیبر۔فور‘ میں پاک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 90 مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن خیبر فور میں اب تک 13 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور 6 دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے سپاہی عبدالجبار شہید ہوئے۔اسپیشل سروسز گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں نصب بارودی مواد کو قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔ایئر فورس (پاک فضائیہ)، آرمی ایوی ایشن اور آرٹرلی کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ پاک فوج کی مختلف سمت میں پیش قدمی جاری ہے۔فاٹا کے سب سے مشکل علاقے راجگال میں 16 جولائی کی صبح پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن خیبر فور کا آغاز کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران راجگال آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آپریشن کا مقصد سرحد پار داعش کو پاکستان میں کارروائی سے روکنا ہے‘۔دنیا کے امن کو بچانے کیلئے پاکستان نے اپنے حصے سے بہت زیادہ کام کیا ہے اب دنیا کے دیگر ممالک کا بھی فرض بنتا ہے کہ ان ممالک کا پیچھا کیا جائے جو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ناکام بنانے کیلئے افغانستان کی سرزمین کا استعمال کر کے پاکستان میں نہ صرف ددہشت گردی کو فروغ دینا چاہتے ہیں بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی ناکامی کیلئے سازشیں کر رہے ہیں ،بھارت اس حوالے سے فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کر رہا ہے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کر کے دہشت گردی کے خلاف ساتھ دینے کے بجائے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا نے کے نیٹ ورک کو مظبوط بنا رہا ہے افغانستان میں بھارت کے درجنوں قونصل خانے یہی ڈیو ٹی انجام دے رہے ہیں اور ان قونصل خانوں سے نہ صرف دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے بلکہ دہشت گردوں کی پاکستان کے خلاف زہن سازی کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے بھارت کے اسی گھناونے کردار کی بدولت دنیا کا امن خطر ے میں پڑہ چکا ہے حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت اس وقت دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں بھارت میں ہی پنب رہی ہیں اس وقت بھارت میں 67دہشت گرد تنظیمیں اپنا کام آزادی سے جاری رکھی ہوئیں ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہزاروں مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے نریندر مودی کے ہاتھ میں بھارت کی حکومتی ڈور بھاگ آچکی ہے تو ان دہشت گرد تنظیموں اور ہندو انتہا پسندوں کو بھی شہہ ملی ہے کہ آزادانہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فرغ دیں ،دنیا کو ان حقائق کا ادراک کرتے ہوئے بھارت کے مکروہ چہرے کو نہ صرف عیاں کرنا چاہیے بلکہ بھارت کی اس دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے ہوں گے ۔بہر حال بھارت جتنی بھی کوششیں کرے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی کیونکہ دنیا کی بہترین اورجذبے سے سرشار پاک فوج نے پاکستانی قوم کے تعاون سے یہ جنگ جیت لی ہے آپریشن خیبر فور کے تحت حالیوں کارروائیوں میں ملنے والی کامیابیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر سرخرو ہونے جا رہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button