گلگت(پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابراحمد کی ہدایات پر ایس ڈی پی او گوجال اےایس پی کاشف نے چپورسن اور مسگر میں قائم پولیس چیک پوسٹوں کامعائنہ کیا۔ وہ بابا غندی زیارت کے قریب واقع چیک پوسٹ پر موجود جوانوں سے ملے اور آنے جانےوالوں کی انٹری اور چیکنگ کےطریقہ کار کا قریب سے جائزہ لیا۔ ایس ڑ ی پی او نے مسگر پولیس چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے جوانوں سے کہا کہ فرض شناسی کےساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں۔ جہاں تک درپیش مسائل کا تعلق ہے تو میں ان سے آگاہ ہوا ہوں۔ انشاءاللہ ان ضروریات اور مسائل کے حل کیلئے سفارشات ایس ایس پی هنزہ کے زریعے پولیس ہیڈکوارٹرز بھیجی جائیں گی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔