تعلیم

گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لکچررز ایسوسی ایشن نے کالج اساتذہ کے خلاف کاروائی کو ناانصافی قراردیا

اکرام نجمی۔ہنزہ نگر: گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لکچررز ایسوسی ایشن کا ایک اہم میٹنگ علی آباد ڈگری کالج یونٹ میں منعقد ہوا جس میں صدر پروفیسر زمان ،انفارمیشن سیکریٹری اشتیاق احمدیاد اورممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں حالیہ دنوں گلگت میں رونما ہونے والی نا خوشگوار واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کالج کے اساتذہ کے خلاف کاروائی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ کے خلاف اس طرح کے کاروائی کو بند کیا جائے اور ماضی میں بھی درس تدریس کے شعبے سے منسلک لوگوں کے خلاف ناانصافیاں ہوتی رہی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

میٹنگ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں نظام تعلیم کی بہتری اور ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا بہترین کردار کس طرح ادا کرسکتا ہے تعلمی نظام میں بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقے میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اپنا تجاویز حکومت کو ہمیشہ پیش کرتا رہے گا ۔

میٹنگ میں حکومت کی طرفسے ٹائم سکیل پروموشن سسٹم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو حوصلہ افزا قرار دیا اور حکومت سے اس سسٹم  کی جلد از جلد نفاذ کی اپیل کی تاکہ گلگت بلتستان کے پروفیسرز اور لکچررز کے مسائل میں فوری کمی ہو ۔

یار رہے کہ گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لکچررز ایسوسی ایشن پہلا ادارہ ہے جو ملک کے دیگر تعلیمی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ان اداروں کے ساتھ مشوروں کے تبادلے اور ملک میں تعلیمی ڈھانچے کی بہتری کیلئے وقتا فوقتا آراء کا بھی تبادلہ کیا جاتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button