اہم ترین

نیٹکو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے نامزد، ایوارڈ فرانس کے شہر پیرس میں دیا جائے گا

گلگت (پ ر) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن، المعروف نیٹکو، سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس اہم نیم سرکاری ادارے کی معیاری خدمات کا اب عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق نیٹکو کو بی آئی ڈی کنوننشن کے تحت عالمی کوالٹی کمٹنٹ کیٹگری کے تحت ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ نیٹکو کو اکتوبر کے مہینے میں امسال پیرس (فرانس) میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا۔

ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے والے اداروں کی کارکردگی، خدمات کا معیار، درست سمت میں رہنمائی، خودانحصاری، درآمدی معیاری تجارت، اور اسی طرح کے دیگر اشاریوں کا بغور جائزہ  لیا گیا ہے۔ نیٹکو کا انتخاب بھی بہترین قیادت، معیار، اختراع اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

نیٹکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی سفری خدمات کا سفر 43 سالوں پر محیط ہے۔ اس دوران چار جیپوں سے آغاز کرنے والے ادارے کے پاس اس وقت چار سو سے زائد چھوٹی بڑی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیاں موجود ہیں۔ انہوں نے نیٹکو کی ایوارڈ کے لئے نامزدگی کو پاکستان اور گلگت بلتستان کی کامیابی قرار دیاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button