سیاست

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی

گلگت (نامہ نگار) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کی حمایت میں بھاری اکثریت سے قرار داد منظور کرلی۔ قرار داد میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارد داد میں وزیر اعظم کو خاندان سمیت عدالتوں میں پیش ہونے پر خراج تحسین پیش کی گئی ہے، اور ان کی ملک کی تعمیر و ترقی، امن کی بحالی اور آئین کی پاسداری جیسے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن سےتعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سمیت اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم اراکین نے بھی قرار داد کی حمایت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے واحد رکن اسمبلی راجا جہانزیب نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

دوسری طرف پی پی پی کے نومنتخب رکن اسمبلی جاوید حسین اور اسلامی تحریک کے محمد شفیع، اور قوم پرست رہنما نواز خان ناجی نے قرار داد کی مخالفت کی۔

حکومت کی طرف سے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون اور پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نے مشترکہ طور پر یہ قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے اراکین کی بڑی تعداد نے منظور کرلی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button