گلگت بلتستان

نگرخاص، ١٢ انچ پائپ لائن منصوبے میں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

ہنزہ نگر (اجلال حسین) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے کہا ہے کہ پانچ کروڈ مالیت کے 12 انچ ڈایا پائپ سکیم نگر خاص کے تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کیجائی گی ۔ عوامی مفادت کی اس اہم منصوبے کو ضلعی اتظامیہ م، محکمہ تعمیرات عامہ اور عوام کی تعاون سے رواں سال سردیوں تک مکمل کیا جائے گا۔ پہلے ہی اس منصوبے پر 7 سال ضائع ہو چکے ہیں۔اب مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا ۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اند ر اندر پہلے فیز میں ٹکور کوٹ نالہ میں پانی چھوڑ کر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ تاکہ یہاں تک منصوبے کی کامیابی کا جائزہ لیا جاسکے۔ٹکور کوٹ عوام کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے کہا کہ نالے سے آگے AKRSPکے غیر جانبدار ماہرین سے از سر نو سروے کروائی جائے گی اور پائپ جس راستے سے ماہرین موزوں قرار دینگے وہاں سے پائپ بچھایا جائے گا اور وہاں عوامی تحفظات محکمہ تعمیرات عامہ دُور کرے گی تاکہ بعد میں کوئی نقصان نہ ہونے پائے۔انھوں ان خیالات کا اظہار نگر خاص کے دورے کے دوران عمائدین نگر کے ساتھ کیا۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے واٹر سپلائی سیکم کے سائیڈ کا بھی دورہ کیا جہاں پر محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام نے اس منصوبے پر بریفنگ دی۔ڈی سی ہنزہ نگر نے عمائدین نگر کو یقین دلایاکہ اب اس مسلے کو مہنوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں حل کیا جائے گا۔اس موقع پر عمائدین ڈی سی ہنزہ نگر سے کہا کہ نگر خاص کے 30ہزار آبادی سے زائد عوام کیلئے دوائی دستیاب نہیں عوام کو بازار کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے اس سوال کے جواب میں ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ ایک ہفتے ہے اندر اندر سول ہسپتال میں دوائیاں پہنچائی جائی گی جس کیلئے محکمہ صحت کے افسران کو موقع پر حکم دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button