Uncategorized

جی بی انویسٹمنٹ بورڈ میں سی ای او کی خلاف میرٹ تعیناتی پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، پیپلز پارٹی

گلگت (پ۔ر) پاکستا ن پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جی۔بی انویسٹمینٹ بورڈ میں آگر چیف آیگزیکٹیو کی تعیناتی میرٹ پر نہ کی گئی تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔صوبائی حکومت نئے قیام میں آنے والے محکمے میں سیاسی افراد کو تعینات کرکے محکمے کا جنازہ نہ نکالے۔ انویسٹمینٹ بورڈ کے چیف آیگزیکٹیو آفیسر کے لئے وزیر اعلی نے اپنے ناتجربہ کار سیاسی کارکن کو فائنل کردیا ہے۔ یہی شارٹ لسٹ ہونے والا آمیدوار کل مسلم لیگ سکریٹریٹ کے باہر عدالتی فیصلے پر پاکستان کی عدالتوں کوآڑے ہاتھوں لے رہا تھا۔ سرکاری آفیسران کو دباؤ میں لا کر من پسند اور خلاف میرٹ تعیناتیاں کروائی جارہی ہیں۔ جی۔بی انویسٹمینٹ بورڈ کے انٹرویو میں دباؤ میں آکر ربڑ سٹیمپ بننے والے آفیسران ظفر حجازی کا انجام سامنے رکھیں۔ ہتکھڑیاں لگنے میں ٹائم نہیں لگے گا۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف سکریٹری کاظم نیاز صاحب سے امیدیں وابستہ ہیں۔ وہ جی۔بی انویسٹمینٹ بورڈ کو مسلم لیگی ورکرز بورڈ بننے سے بچائے۔ جو شخص مطلوبہ تجربہ ہی نہیں رکھتا ہو۔اسکو شروع میں تجربہ نہ ہونے کیوجہ سے شارٹ لسٹ ہی نہیں کیا گیا تھا۔ بعد میں دباؤ میں آکر شارٹ لسٹ کیا گیا۔ خلاف ضابطہ بھرتیاں کرکے محکمے کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button