تعلیم

عمران ندیم مرہ پی کے عوام کے ساتھ وعدہ کر کےبھول گئے، سکول کی عمارت بنی، نہ اساتذہ کی تعداد بڑھی

شگر(نامہ نگار) ممبر اسمبلی عمران ندیم مرہ پی عوام کیساتھ کئے گئے وعدے بھول گئے۔مرہ پی میں نہ سکول کی بلڈنگ بن سکی اور نہ ہی ٹیچر کی تعداد بڑھ سکی۔مرہ پی کے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہونے سے مرہ پی کے عوام ممبر اسمبلی سے سخت نالاں ہے۔

نوجوانان مرہ پی شگر نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی عمران ندیم نے12اپریل 2106کو ہائی سکول مرہ پی میں عوسامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہائی سکول مرہ پی میں سکینڈری کلاسز کیلئے اضافی کمروں کی تعمیر فوری شروع کیا جائے گا جبکہ سائنس کلاسز کیلئے ٹیچر کا تنخواہ اپنے جیب سے ادا کیا جائے تاہم ساتھ ماہ تک ٹیچر بغیر کسی تنخواہ کے کام کرتا رہا لیکن ان کی جانب سے مراعات موصو ل نہیں ہوسکا۔جبکہ کمروں کی تعمیر کیلئے نہ ہی فنڈ رکھا گیا ہے اور نہ ہی کوئی امید نظر آتی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے مرہ پی کے عوام ممبر اسمبلی سے سخت نالاں ہے۔

انہوں نے ممبر اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور اپنے وعدے کی پاسداری کریں اور ہائی سکول مرہ پی میں اضافی کمروں کی تعمیرات کا کام شروع کرنے کیلئے فنڈ رکھا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button