ثقافت

حق کے لئے قربانیاں دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر شیخ محمد عسکری ممتاز کا مرکنجہ میں اسد عاشورہ کی مجلس سے خطاب

شگر(عابدشگری)کربلاء حق وباطل کا معرکہ تھا اور آج بھی حق اور باطل آمنے سامنے ہیں۔ امام عالی مقام نے اپنے اہل عیال کو قربان کرکے دین اسلام کو بقاء بخشاہے۔آج بھی ہمیں حق کیلئے قربابی دینے کی ضرورت ہے۔

معروف جیدعالم دین ڈاکٹر شیخ محمد عسکری ممتاز نے حسینیہ امام بارگاہ حسینی محلہ مرکنجہ میں عشرہ اسدعاشورہ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلاء حق و باطل کا معرکہ تھا۔ امام عالی مقام نے اپنے اہل عیال کو قربان کرکے دین اسلام کو بقاء بخشاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ اس وقت برائی کی جانب گامزن ہے معاشرے کو بگاڑنے کیلئے ہر طرح کی حربے استعمال ہورہے ہیں۔علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو بگاڑ سے روکیں۔ لیکن علمائے کرام اپنی ذمہ داری پورا نہ کرنے کی وجہ سے معاشرے کی تباہی ہورہے ہیں ۔لہذا معاشرے کو تباہی سے بچانے کیلئے علماء کرام کیساتھ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں نظریہ ضروریات کے بجائے حق کو پہنچاننے اور حق کیلئے ڈٹ جانے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button