اہم ترین

پاک فوج حکومت کے ساتھ مل کر امن اور سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کمانڈر الیون کور

گلگت (پ ر) کمانڈر11کور لیفٹینینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شندورفیسٹول کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر11کور لیفٹینینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج حکومت کے ساتھ مل کے امن اور سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گی۔ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج ہر وقت مدد کے لیے تیار ہے۔

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے بھی11کورکمانڈرکے ہمراہ پولو فیسٹول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

شندور پولو فیسٹول جی بی کا سب سے بڑا فیسٹول ہے جو ہر سال نہایت جوش وخروش سے منایا جاتا ہے اس میں تمام اضلاع سے پولوٹیمیں شرکت کرتی ہیں شندور پولو فیسٹول کو دیکھنے کے لئے اعلیٰ سول اورفوجی افسران کی ایک کثیر تعدادنے اس اختتامی تقریب میں شرکت کی اور شائقین کی ایک بڑی تعدادملک بھر سے اس کھیل کودیکھنے آئی۔ شندور پولو فیسٹول کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کوتفریح میسر ہوئی بلکہ اس سے علاقے کی سیاحت کو بھی فروغ ملا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button