صحت

دیامر میں زچہ بچہ مرکز کھولنے کا اعلان کرتی ہوں، ریحام خان

چلاس(بیورورپورٹ)تھور یوتھ ارگنائزیشن نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معشوم فاونڈیشن کے سرپرست ریحام خان کے اعزاز میں دیامر پریس کلب میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں ضلع بھر سے عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ریحام خان تھی جبکہ میر محفل صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق،صدر محفل سابق نگران وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی تھے تقریب میں تھور یوتھ کے رہنماوں فداء اللہ،سعید احمد،اختر حسین نمبردار بشیر،حبیب الرحمن اور زبیح اللہ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریحام خان نے کہا کہ دیامر میں غربت بہت زیادہ ہے وہ یہاں معشوم فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے غریب بچوں کی مدد کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاستدان غریب عوام کا ووٹ لیکر ایم این اے بنتے ہیں، بڑے پروٹوکول میں پھرتے ہیں اور اپنے مفادات اور خواہش پوری کرتے ہیں، جبکہ غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کرتے۔ یہ سیاستدان عوام کو صرف اپنے نعروں کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اس قسم کی سیاست کو خدمت کا نام دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست اس کو نہیں کہتے جو خود اوپر کھڑے ہو اور ہوا میں اُڑے ،یہ سیاست نہیں فروعونیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست وہ ہے جو خود عوام کے اندر ہو اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرے ۔اس کو کہتے ہیں سیاست اور عوامی خدمت ۔انہوں نے کہا کہ آج میں حق کیلئے آواز اُٹھارہی ہوں تو یہ سیاست ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست کو قریب سے دیکھا ہے اور قریب سے دیکھا اس میں ساری منافقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں منافقت کرنے والوں اور کسی شخصیت کیلئے گلے پھاڑ کر نعرے نہ لگائیں اگر نعرہ لگانا ہے تو اپنے حقوق کیلئے لگائیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ نہیں ہوتا ہے جو اوپر سے کھڑے ہوکر نیچے دیکھے ،بلکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ آکر زمین پر بیٹھے اور آپ کو لیڈر بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا گلگت بلتستان کے عوام سے لگاو ہے اور یہ لگاو محبت کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گلی کوچوں میں بے سہارا اور تعلیم سے محروم بچوں کی خدمت کا عزم کیا ہے اور یہ انسانی خدمت ہمیشہ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے کہ میں نے آج عیاشیاں اور نوکریاں چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل اور معدینات اور سیاحت پر کسی اور کا قبضہ ہے یہاں کی لیڈر شپ کہاں یے ،بچے تعلیم کیلئے ترس ریے ہیں اور خواتین صحت کے سہولت نہ ملنے پر پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں زیچہ بچہ سینٹر کھولنے کا اعلان کرتی ہوں اور تاکہ خواتین کو صحت کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ 70 سال سے محرومیوں کا شکار ہیں مجھے سے یہ محرومی اب دیکھا نہیں جاسکتا ہے یہاں کے لوگوں کے پیچھے کھڑی ہوں آگے بڑھیں اپ کے حقوق کی جنگ لڑوں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر کے مسائل کا زمہ دار سب لوگ ہیں ،اجتماعی مسائل کے حل کیلئے عوام ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے حل کیلئے مل کر جدو جہد کریں انہوں نے کہا کہ غریب بچوں اور خواتین کے حقوق کیلئے جد جہد کرنے میں ریحام خان کا ساتھ دیں گے ۔تقریب سے عنایت اللہ شمالی،زبیح اللہ،فدا اللہ ،اختر حسین اور سعید نے کہا کہ ریحام خان کا دیامر جیسے پسماندہ علاقے میں معشوم فاونڈیشن کا یونٹ کھول کر غریب بچوں کی بہبود کیلئے تعاون کرنا نیک شگون ہے ۔تقریب کے آخر میں تھور یوتھ کے اراکین اور دیگر نے ریحام خان کو روائتی شال بھی پہنایا۔ریحام خان بعد ازاں تھور کا دورہ کیا اور وہاں پر تھور جرگہ سے ملاقات کی اور علاقے میں غریب بچوں اور بچیوں کے بہبود کا عزم کیا۔تھور میں ریحان خان نے کواڈنیٹر معشوم فاونڈیشن زبع اللہ کے دادا کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button