عوامی مسائل

سوست گوجال میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چیک پوسٹ کا افتتاح

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لئے محکمہ کے پاس موجود تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈسٹر کٹ انظامیہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکششن کے ساتھ بھر پور تعاون کرئیگی۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشین گلگت بلتستان کے سکریٹری احسان اللہ بھٹہ نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ اور نگر کے دورہ پر ایکسائز ہنزہ کے افس میں ٹرانسپورٹ یونین ہنزہ اور گوجال کے صدور کے علاوہ دیگر ٹرانسپورٹ اداروں اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ خصوصاً مین بازار علی آباد ، گلمت اور سوسست میں نجی ہو یا سرکاری ٹرانسپورٹ ادارے، تمام کو شہر سے باہر نکالا جائے تاکہ عوام اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے سرکاری و غیر سرکاری ٹرانسپورٹ ادارے یکساں ہیں۔ ہر ایک کے ساتھ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشین برابر کا سلوک کریگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ اور نگر روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کا مکمل معائینہ کرتے ہوئے فٹنس سرٹیفکٹ جاری کرے تاکہ ٹرانسپورٹ حادثے کا احتمال کم سے کم ہو۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ نے مزید کہا کہ بغیرا ڈہ قائم کئے کام کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو شہر کے اندر سے نکالا جائے، تاکہ علاقے کے عوام ، خواتین، طلباء اور دیگر راہ گیروں کومشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کی جانے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے ۔

اس سے قبل احسان اللہ بھٹہ نے ضلع نگر میں تعمیر کی جانے والی ایکسائز اینڈ ٹیکسشین آفس کے سائیٹ کا معائینہ جس کے بعد انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کو محکمہ ایکسائز کے دفتر پر خرچ ہونے والی رقم کو فوری طور پر ریلز کرنے کی ہدایت دی۔

جبکہ دوسری جانب سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے پاک چین سرحدی قصبے سوست میں ایکسائز پولیس چیک پوسٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقعے پر علاقے کے عمائدین، سرکاری و غیر سرکاری ادارں کے سربراہان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

سیکریٹری بھٹہ نے اس موقعے پر کہا کہ سوست چیک پوسٹ ایک انتہائی حساس پوئینٹ ہے جہاں دنوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے تاجر اور سیاحوں کی آمدرفت ہوتی ہے۔ ایکسائز عملے کو 24گھنٹے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر سید یاسر حسین نے دنوں اضلاع میں ٹرانسپورٹ کے متعلق درپیش مسائل سے سیکریٹری کو آگاہ کرتے ہوئے محکمہ ہذا کی گزشتہ ایک سالوں کی کارکردگی رپورٹ تفصیلی بریفنگ دی۔ دوسری جانب ضلع ہنزہ اورنگر ٹرانسپورٹ یونین کے صدر خوش آمدین اور گوجال ٹرانسپورٹ کے صدر سگی علی نے ٹرانسپورٹروں کو درپیش ہونے والی مسائل سے آگاہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button