معیشت

ڈپٹی کمشنر گلگت کا دورہ حراموش ، سیلاب متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم

گلگت (ریا ض علی)ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے ایکسین مینٹیننس ، تحصیلدار دنیو ر اوراسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے ساتھ حراموش کا دورہ کیا اور کھلی کچہری میں عوام سے ملے ۔حراموش کے مختلف گاؤں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس میں داسو واٹر چینل ، اموات اور رابطہ سڑک کی بحالی کو زیر بحث لایا جس پر ڈی سی گلگت نے تحصیل دار دنیور کو ہدایات دی کہ حلقہ پٹواری سے ان کے نقصانا ت کی رپورٹ تیار کر کے ڈی سی آفس میں جمع کر ائے اور واٹر چینل کی بحالی کے حوالے میں بتایا کہ حکومت عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی۔اور واٹر سپلائی کے حولے سے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو موقع پر ہدایت دی کہ واٹر سپلائی کی بحالی کے لئے اقدام کرے۔موضع بارچی کے رابطہ سڑک اور واٹر سپلائی اور باچی پہاڑ کے کریک کے بارے میں بات ہوئی اور ۲۲ گھرانے جو پہاڑ کے گر جانے کے خطرے میں ہیں کوقریبی خالصہ سرکاری اراضی میں ملکیت دی جائے گی ۔ایکسی این مینٹیننس کو کھلتارو حراموش کے روڈ کو جلدہی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا ۔حراموش لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ جوٹیال سکول کے حوالے سے محکمہ تعلیمات کو ہدایت جاری کئے تاکہ سکول جلد تعمیر کر ے ۵ ترپال دینے کے احکمات دئے۔

حراموش کے نمبرداران موقع پر موجود نہیں تھے جس پر تمام نمبرداروں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدیات دی واٹر چینل کی مرمت کے حوالے میں بات کرتے ہوئے بتایہ کہ ایل جی اینڈ آر ڈی اور واٹر منیجمنٹ حراموش کے عوام کے ساتھ تعاون کریگی۔حراموش کے عوام نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کیا اورنے حراموش کے دکاندار حضرات اور ہوٹل مالکان کے حوالے سے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اشیا ء خورد نوش سرکاری طے کئے گئے ریٹ کے مطابق فروخت نہیں کئے جار ہے۔

جس پر ڈی سی گلگت نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپہ مارا اور بھاری جرمانے کئے ۔ہوٹلوں میں تندور بھی تھے جہاں پر دو تندوروں کودیا جانے والا گندم کا کوٹہ بلیک فروخت کیا جاتا تھاجس پر ایکشن لیتے ہوئے تندور مالکان کے اوپر جرمانے عائد کئے اور سول سپلائی کے ملازم کو سختی سے ہدایت دی کہ ان تندور مالکان کو آئندہ گندم ایشو نہ کرنے کی ہدایت دی۔۱۰ بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ ایل ایچ ویز کو ٹنٹ دئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button