اہم ترین

دیامر میں آندھی اور بارش نے تباہی مچادی، رابطہ سڑکیں سیلاب کی زد میں، شاہراہ بابوسر بند، ایک شخص جان بحق

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر بھر میں آندھی اور بارش نے تباہی مچادی،تمام نالہ جات کی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں کی زد میں آنے سے بند ہوگئیں۔شاہراہ بابوسر جلکھڈ تھک نالے میں متعدد مقامات پر بند ہونے سے سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے۔چلاس سے گلگت شاہراہ قراقرم گونر فارم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھنٹوں تک بند رہی۔گونر فارم میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

طوفانی آندھی سے بجلی کے متعدد پول بھی زمین بوس ہوگئے۔جس سے چلاس شہر بھر کے لئے بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے۔بابوسر شاہراہ روڈ کو کھولنے کے لئے بھاری مشینری لگا دی گئی ہے۔

آخری اطلاعات تک شاہراہ کا کچھ حصہ بحال کر دیا گیا ہے۔جبکہ شاہراہ قراقرم کو چلاس سے گلگت تک چند گھنٹوں تک بحال کر دی گئی۔جس سے چلاس گلگت زمینی رابطہ بحال ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابوسر جلکھڈ شاہراہ کو بھی آج ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔

مختلف نالہ جات میں سیلابی ریلوں سے زرعی اراضی اور فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔چلاس شہر میں آندھی سے دکانوں کے سائن بورڈز بھی گر گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو عوام کی فوری مدد کا حکم دیا ہے۔جبکہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گونر فارم میں سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے فرقان اللہ ولد شیرا ساکن داریل لاپتا ہوا ہے ۔اور لاش کی تلاش کے لئے مقامی افراد ریسکیو اور پولیس مصروف عمل ہیں۔تھور میں فارنرز فیسلٹیشن سنٹر کی چھت اکھڑنے سے قریب کھڑی سی پیک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔جبکہ کچھ روز قبل تعمیر شدہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button