سیاست

بلاول بھٹو کے دورہ چترال کی تیاریاں مکمل، کل جلسہ عام سے خطاب کریں گے

چترال (محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتے کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے دو روزہ دورے پر چترال پہنچیں گے ۔ بلاول بھٹو کا چترال کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ جس میں وہ چترال پولوگراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ایم پی اے چترال سلیم خان اور سید سردار حسین انتظامات کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ پارٹی کے مقامی قائدین کے مطابق جلسے میں پچاس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ جس کیلئے بالائی چترال ، گرم چشمہ ، دروش اور چترال شہر میں جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے گاڑیوں کے انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ چترال پولو گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔ اور نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے سابق وزیر اطلاعات شیری رحمان ،سنیٹر روبینہ خالد ، سید فیصل کریم کُنڈی ،نجم الدین خان ، صدر ملاکنڈ ڈویژن افسر الملک ، صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان، بحرمن تنگی ، سابق ایم پی اے انور خان ، باچا صالح چترال پہنچ چکے ہیں ۔ بلاول بھٹو کا دورۂ چترال جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے انتخابی عمل کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے وہاں پی پی پی چترال کے قائدین کا کڑا امتحان ہے ۔ کہ کس حد تک پارٹی کے نئے اور نوجوان قیادت کا استقبال کیا جائے گا ۔ تاہم چترال پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے ۔ جس میں پی پی پی کے دو ایم پی ایز نے گذشتہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پی پی پی کو بُری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بلاول بھٹو اپنے دو روزہ دورۂ چترال کے دوران چترال میں پارٹی کارکنان سے خصوصی خطاب کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button