سیاست

تحریک انصاف ناجائز ٹیکس کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت(پ ر)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان اورگلگت ڈویژن کے صدر عزیز احمد نے نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی ووفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام پر لاقانونیت اور ظلم و جبر کی انتہاکردی ہے ۔منگل کے روز انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر آئینی و غیر آئینی ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کرینگے اورتحریک انصاف ناجائز ٹیکس کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی اور اس ایشو کوبھی عمران خان نے جس طرح سے پانامہ سیکنڈل زندہ رکھا تھا اسی طرح سے گلگت بلتستان میں ٹیکس کے ایشو کو زندہ رکھا جائے گا جب تک گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے غریب عوام پر ٹیکس مسلط کرانے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی برابر کے مجرم ہیں ،تحریک انصاف عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہی گی جب تک گلگت بلتستان سے غیر آئینی و غیر قانونی ٹیکس کو ختم نہیں کیا جاتاہے اور اس خطہ کے 70سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرکے آئینی حیثیت کا تعین نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ٹیکس کے خاتمہ کا اختیار گلگت بلتستان کے ڈکوسلہ حکومت کی بس کے بات نہیں ہے کیوں کہ یہ لوگ وفاقی سے جاری کئے ہوئے فرمان پہ عمل درآمد کروانے والی منشی ہیں باقی ان کے اوقات میں ٹیکس اورقانون سازی جیسے معاملات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کا دورہ گلگت بلتستان عوامی وسائل لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں ،موصوف خود کٹھ پتلی ہیں توہ وہ عوام کو کیا دے سکتا ہے اور انہیں خود نہیں پتہ کہ ملک کا وزیراعظم وہ ہیں ۔اس سے قبل پانامہ زدہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان بھی عوام کے پیسوں کے ذائع کرنے کے علاوہ گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہا بہت جلد تحریک انصاف کا صوبائی وفد سئی جگلوٹ جائے گا اور تاجر برادی ،معززیں علاقہ ،تمام سیاسی جماعتوں اور زندگی کے تمام طبقون سے تعلق رکھنے والے افراد کو موبلائز کرکے احتجاجی دارئرے کو بڑھایا جائے گااور قراقرم ہائی وے کو بلاک کرکے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو غیر قانی و غیر آئینی ٹیکس کو واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button