ثقافتگلگت بلتستان

غذر میں یوم شہدا پولیس ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

غذر (معراج علی عباس)ملک بھر کی طر ح غذر میں بھی یو م شہدا ء پو لس انتہا ئی جذبے کے سا تھ منا یا گیا اس سلسلے میں ایس ایس پی افس غذر میں ایک پر وقا ر تقر یب کا اہتمام کیا گیا اور اس شا ندار تقر یب میں شہد ائے غذر کے ورثا ء کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس مو قعے پر ایس ایس پی غذر سلطا ن فیصل نے کہا کہ انسپکٹر جنر ل پو لیس گلگت بلتستان کی زا تی دلچسپی کے با عث شہدا کے ورثا کے تمام مسائل حل کرنے کے علاوہ تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ شہدا ء زندہ ہوتے ہیں اس لئے ہم اج بھی تمام شہداء کو اپنا فورس کا حصہ سمجھتے ہیں اور اپنے طرح ہی شہداء کے ورثا ء کو تمام مراعات دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ائی جی پی گلگت بلتستان نے ہدایت کی ہے کہ شہداء کے مزاروں پر شہداء کے حوالے سے تفصیلات کا تختی لگانا چاہیے تا کہ فاتحہ خوانی پیش کرنے کے لئے انے والوں کو بھی شہداء کے خدمات کا علم ہو ۔انہوں نے کہا ہے کہ ائی جی پی کے ہدایات کے مطابق شہداء کے مزاروں کی حالات بہتر کرنے کے لیے ایک کمیٹی کے زاریعے کام کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مسلمان اپنے شہداء کے مزاروں کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق بنائیں البتہ مزار کے ساتھ بلاک لگا کر تختی میں شہداء کے تفصیلات اور ان کے خدمات درج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر سال 4 اگست کو شہداء کے مزاروں پر نیا پرچم لگا یا جا ئے گا اور پولیس کے جوان سلامی دینگے ،اور شہداء کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ ائی جی پی ایک مہر بان افیسر ہے اور ہمیشہ شہداء کے حوالے سے فکر مند رہتا ہے اور میں ائی جی پی سے درخواست کرونگا کہ ائندہ شہداء کے ورثاکو انصاف کے لئے پولیس کی لیگل ٹیم بھی بھر پور تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے حدود کے اندار شہداء کے مزاروں پر حاٖضری دے اورنیا پرچم بھی لگادے۔انہوں نے شہداء کے ورثا کو یقین دلایا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی بھی رائیکاں نہیں جائیگی اور ہمارا عقیدہ ہے کہ شہداء ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ۔اس موقع پر پولیس شہداء کے ورثا نے کہا کہ ہم حکومت اور گلگت بلتستان پولیس کا شکرایہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے شہید بیٹوں کی خدمات کو سراہنے کے لئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے اعلی افیسرزکی شہداء کے ورثا کے ساتھ اچھے راویے کی ہم قدر کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح شہداء کے ور ثا کی حوصلہ افزائی ہوگی تو ہر پاکستانی ملک و قوم کی خدمت کے لیے اس سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ فورس میں شامل ہونگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر طرح کا تعاوں حاصل ہے جس پر ہم ائی جی پولیس اور ایس پی غذر کا شکرایہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے بعض کیسزعدالتوں میں ملزمان نامزد ہونے کے باوجود ہم درپدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں لہذا ہم ائی جی پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں فوری انصاف کے لئے ہماری مدد کریں جس پر ایس ایس پی غذر نے یقین دہانی کرایا کہ اس مسئلے کے بارے میں اپ کا پیغام ائی جی تک پہنچا دونگاانشاء اللہ ائی جی پی ہم سب کا مددکریگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button