حادثات
کھرمنگ: ایک ہفتے قبل حادثے کےبعد لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش نہ مل سکی
کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ضلع کھرمنگ کے علاقے ماشنگ میں ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش تاحال نہیں نکالی جاسکی ہے۔ لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجا ج۔ حکومت اور ریسکیو 1122نے جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماشنگ کھرمنگ میں پچھلے ہفتے ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص دریا برد اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ ایک
ہفتہ سے زیادہ وقت گزرجانے کے باوجود گاڑی اور جان بحق ہونے والے شخص کی لاش نہیں نکالی جاسکی ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے لاش کی مزید تلاش جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بُلالی ہے جو کل سے لاش اور گاڑی کی تلاش کا شروع کرے گی۔ اس ٹیم کے ساتھ اہل علاقہ بھی شانہ بشانہ کام کر ینگے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو لاش نکالنے کے لئے منت سماجت کی لیکن کوئی دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے لواحقین اور اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے واضح رہے کہ ضلع کھرمنگ میں ریسکیو 1122 سٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات اور ناگہانی آفات کے وقت ریسکیو کرنے کے لئے سخت مشکلات پیش آتی ہے جبکہ سکردو سے ٹیم کو کھرمنگ پہنچنے کےلئے چار گھنٹے کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے۔