جرائم

چوری کے الزام میں گرفتار شدہ تینوں بیگناہ طلبہ بارہ روز بعد رہا، ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری

چلاس(عمرفاروق فاروقی)ایس پی دیامر اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابوسرچوری کے واردات میں بے گناہ گرفتاریاں عمل میں لائی جانے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے ،متعلقہ ایس ایچ او نے گرفتاریوں کے معاملے پر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جل پولیس کے ایس ایچ او بابوسر چوری کے واردات میں اصل ملزموں کو نہیں پکڑ سکاہے اور بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے لایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بابوسر چوری کے واردات میں گرفتار تینوں بے گناہ بچوں کو چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بابوسر چوری کے واردات میں ملوث اصل چوروں تک جلد پہنچ کر چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کر دیں گے ۔ایس پی نے مزید کہا کہ کسی بے گناہ کو پولیس تنگ نہیں کرے گی ،دیامر میں امن و امان کی بحالی میری اولین ترجیح ہے۔

بابوسر چوری کے واردات میں گرفتارتینوں بے گناہ طالب علموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر ایس پی دیامر نے رہا کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بابوسر کے مقام پر چوری کی ایک واردات پیش آئی تھی ،جس کے بعد تھانہ جل پولیس نے تین طالب علمو ں ابوبکرولد سید الف شاہ،انضمام الحق ولد عمردرازاور شیر نواز ولد وزیر جان کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے لایا تھا ،اور 12روز تک حوالات میں بند کرکے ریمانڈ لیا ۔گزشتہ رات ایس پی دیامر اجمل نے تینوں طالب علموں کو بے گناہ قرار دے کر حوالات سے رہا کر دیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button