اہم ترین

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ ان مظاہروں کے دوران کارکنوں نے ٹائرز جلائیں اور سڑکوں کو بند رکھا۔ مظاہروں کے دوران شدید نعرہ بازی ہوئی اور عمران خان کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے غذر، گلگت، نگر، ہنزہ، دیامر، استور، سکردو، شگر اور گھانچھے سمیت تقریباً تمام اضلاع میں ہوے۔

احتجاجی مظاہروں کے بعد کچھ عرصے تک بند رکھنےکے بعد شاہروں اور رابطہ سڑکوں ک کو کھول دیا گیا۔

اس دوران پولیس اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس اور تیار تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button