جرائم

پولیس تشدد کا شکار بننے والا جماعت ہفتم کا بیگناہ طالبعلم دیامر پریس کلب پہنچ گیا، انصاف کی اپیل

چلاس(بیورورپورٹ)بابوسر چوری کے واردات میں پولیس کی جانب سے بے گناہ گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے جماعت ہفتم کا طالب علم ابوبکر اپنے اوپر ہونے والے مظالم اور ظلم و بربریت کے خلاف دیامر پریس کلب پہنچ گیا۔ طالب علم ابوبکر نے میڈیا کو بتایا کہ جل پولیس کے عملہ اور ایس ایچ او نے دو ہفتوں تک مسلسل رات دن حوالات میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،مجھے کھانہ اور پینے کیلئے پانی بھی نہیں دیا گیا ،اور مجھے ذہنی طور پر ٹاچر کیا گیا۔طالب علم نے کہا کہ جل پولیس اور ایس ایچ او نے نے خود پیسہ جمع کیا اور میرے گھر والوں کے موبائل لاکر مجھے پر فرد جرم عائد کرنے کی کوشیش کی ،لیکن اللہ کے فضل و کرم سے میں بے گناہ تھا ،اللہ نے مجھے بچایا۔طالب علم نے مزید کہا کہ فورس کمانڈر ،وزیر اعلی، آئی جی پی اور ایس پی دیامر نوٹس لیکر میرے اوپر ہونے والی تشدد کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف دلایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button