اہم ترین

سیکیورٹی صورتحال:‌گلگت شہر میں‌مشکوک افرادکے خلاف کاروائیاں جاری، 13 افراد علاقہ بدر

گلگت (وقائع نگار خصوصی) حساس اداروں کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت کے مختلف مقامات میں کومبنگ آپریشن میں گزشتہ دو دنوں کے دوران سو سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے زیادہ تر کو رہا کردیا گیا ہے۔ تاہم، مکمل شناختی کاغذات نہ رکھنے والے 13 افراد کو علاقہ بدر کر دیا گیا۔ بعض اطلاعات کے مطابق تمام علاقہ بدر افراد کا تعلق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حساس اداروں نے علاقے میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بعض مقامات کو حساس قرار دیتے ہوے سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط تر بنانے پر زور دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button