کھیل

شگر: جشنِ کے ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ اور فوڈ میلہ اختتام پذیر، کنگز الیون فاتح

شگر(سپورٹس نیوز)کنگز الیون الچوڑی نے کھروگرونگ کنگز کو ہرا کو جشن K-2کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔انہوں نے 7وکٹوں سے جیت کر فائنل کپ کیساتھ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔شگر انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہ شگر کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ کا فائنل یوتھ سٹیڈیم نیالی شگر میں منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر شگر بھر سے 28کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ جبکہ فائنل کھرگرونگ کنگز اور کنگز الیون الچوڑی کے درمیان کھیلا گیا۔ کھرگرونگ کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اور مقررہ اورز تک 70رنز بنا سکا۔ جس کے جواب کنگز آف الچوڑی نے مقررہ ٹارگٹ 12اوورز 3وکٹوں کی نقصان پر پورا کرلیا۔ اس طرح انہوں نے فائنل ساتھ وکٹوں سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔الچوڑی کنگز کے شاہد مین آف دی میچ اور امجد علی کے ٹو کلب مین آف دی سریز قرار پایا۔کمشنر بلتستان عاصم ایوب اور ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

شگر میں جاری جشنK-2کرکٹ ٹورنامنٹ اور فوڈ میلہ اختتام پذیر ہوگئے۔اختتامی رنگا رنگ تقریب دریائے شگر کے کنارے پر واقع یوتھ سٹیڈیم نیالی میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان عاصم ایوب اور ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی تھے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان،اسسٹنٹ کمشنر شگر موسیٰ بخاری،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی ثناء اللہ،ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر اشرف حسین سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہاں بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔سکردو کے فنکار علی کاظم گولڈن کی ٹیم کی جانب سے بلتی رقص نے محفل کو چار چاند لگادئے۔ اس موقع پر فوڈ سٹال کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جبکہ تیر اندازی کا بھی مقابلہ ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button