عوامی مسائل

محکمہ برقیات مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، چیف سیکریٹری کی دیامر کے آمد کے موقعے پر احتجاج کریں گے، سید امان رہنما پیپلزپارٹی

چلاس(بیوروچیف)جنرل سیکرٹری پی پی پی دیامر سید امان بوٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ برقیات مکمل طور پر نا اہل ہو چکا ہے۔ چیف سیکرٹری نے دورہ دیامر کے موقع پر شہر کے لئے بغیر لو ڈشیڈنگ کے بجلی فراہمی کے احکامات دیے تھے ۔مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔جو کہ انتہائی افسوسناک امر اور چیف سیکرٹری کے احکامات کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔شہر میں شدید گرمی میں چوبیس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔عوام گرمی میں تڑپ رہے ہیں۔اور حکومت ایک نا اہل شخص کے تابوت کو کاندھا دینے میں مگن سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔عوام کی بنیادی ضرورت بجلی کی عدم فراہمی حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری کے متوقع دورہ دیامر کے موقع پر چلاس میں بجلی اور پانی کی کمی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button