عوامی مسائل

‘شگر: پاسپورٹ آفس کوبند کرنا غیردانشمندانہ فیصلہ ہوگا’

شگر( عابدشگری) علمائے امامیہ شگر نے پاسپورٹ آفس کی بندش کو شگر کےعوام کیساتھ ظلم قراردیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کردیا ۔ضلع شگرمیں پاسپورٹ آفس کو بند کرنا غیردانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔ نئے ضلع میں دفاتر کے قیام کی بجائے پہلے سے قائم دفاترکو بند کرنے سے عوام میں تشویش پھیلے گی۔

وزارت داخلہ کے حکام ضلع شگر میں قائم پاسپورٹ آفس کو مزید توسیع دیں تاکہ عوام جدید سہولیات سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔

جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کرکے تھکتی نہیں ہے تاہم وفاقی حکومت نے شگر کے عوام سے سہولیات چھین لینے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے انہوں نے کہ سابق حکومت نے شگر کے عوام کو درپیش مشکلات مد نظر رکھتے ہوئے شگر میں وہ تمام دفاتر کھولے ہیں جس کا ضلع متقاضی ہے۔ پاسپورٹ آفس بھی ضلع کے عوام کا حق اور درینہ مطالبہ ہے اور تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کم ریونیو کا بہانہ بنا کر پاسپورٹ آفس کی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ شگر کے عوام کے ساتھ زیادتی کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا فیصلہ واپس لیں ورنہ ہم احتجاج پر مجبورہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button