شعر و ادب

دیامر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام چلاس میں جشن آزادی مشاعرہ منعقد

چلاس (عمرفاروق فاروقی )چلاس ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دیامر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام کُل گلگت بلتستان آزادی محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔مشاعرے میں گلگت بلتستان بھر سے نامور شعراء کے علاوہ دیامر سے مقامی شعراء اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔مشاعرہ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان، میرمحفل ڈپٹی ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ ہدایت اللہ جبکہ صدر محفل دیامر رائٹرز فورم کے صدر و ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق تھے ۔مشاعرے میں گلگت بلتستان کے اُردو اور شینا زباب کے شعراء نے جشن آزادی سے متعلق اپنے اپنے کلام پیش کرکے سامعین تک آزادی کا پیغام پہنچایا جبکہ نامور شعراء

دیامر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ جشن آزادی محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر کے لوگوں میں پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، یہاں کے نوجوانوں میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان کے لوگوں نے روز اول سے پاکستان کی بقا اور سالمیتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ نظریاتی وابستگی ہے جو نہ کسی آئین کا محتاج ہے ، نہ کوئی دستور کا اور نہ ہی کسی جغرافیائی حدود کا محتاج ہے ، گلگت بلتستان کے لوگ سچے پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے لیکن ہم پاکستانی مسلمان قوم 70 برس گزرنے کے بعد بھی آزادی کا مفہوم نہ سمجھ سکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو آزادی کا اصلی مفہوم سمجھنے کیلئے سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا اور اپنا محاسبہ خود کرنا ہوگا ،ورنہ آزادی کا مفہوم سمجھ آنا مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قائد کی جستجو اور اقبال کے فکرو فلسفے کو لیکر آگے بڑھیں انشاء

اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی اور ہم مسلمان قوم دنیا میں سرخرو ہونگے۔ترجمان نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ دیامر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر یہاں کے نوجوانوں کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ نوجوان بڑے کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں ادبی سرگرمیوں کی فروغ کیلئے حکومت کام کررہی ہے عنقریب چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے تعاون سے دیامر رائٹرز فورم چلاس میں محفل مشاعرے کا انعقاد کرے گا ۔

عبدالخاق تاج اور جمشید دکھی نے اپنا اپنا کلام سنا کر محفل لوٹ لیا ۔محفل مشاعرے میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی پیش کیا گیا اور مقامی نوجوان جھوم اُٹھے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button