سیاست

عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان نے 22 اگست کو آل پارٹیز اجلاس طلب کر لی

گلگت (پ ر) عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان کے رہنما ایڈوکیٹ احسان علی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، اظہار رئے پر غیرا علا نیہ بند شیں اور سیاسی ،سماجی اور انسانی حقوق کے کا رکنوں کی بلا جواز گرفتار کر کے انہیں جبر و تشدد کا شکار کرنا معمول بنتا جا رہا ہے ۔ یہ صورت حال سیاسی ،سماجی ،مذہبی پارٹیوں ، انسانی حقوق کے تنظیموں اور سول سوسائٹی کے لئے با عث تشویش ہے ۔

عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان نے اس اہم ، انسانی و سیاسی مسلہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنا نے اور بنیادی انسانی و جمہوری حقوق اور حق اظہار رائے کے تحفظ کے لئے گلگت بلتستان کے تمام سیاسی سماجی ومذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں عوامی ایکشن تحریک کی طرف سے 22اگست 2017بروز منگل بوقت 3:00بجے پیلس ہوٹل گلگت میں آل پارٹیزکے اجلاس کے لیے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

عوامی ایکشن تحریک کے مرکزی رہنما احسان علی ا یڈووکیٹ کی طرف سے گلگت بلتستان کے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی پارٹیوں ، وکلاء، صحافیوں یوتھ ،طلبا ء اور انسانی حقوق کی تنظیوں اور سول سوسا ئٹی کو دعوت دی جا تی ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں شرکت کر کے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ لا ئحہ عمل تیار کرلیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button