سیاست

اینٹی ٹیکس موومنٹ کے رہنماوں نے ضلع ہنزہ کا دورہ کیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ روز گلگت بلتستان انٹی ٹیکس مومنٹ کمیٹی کے رہنماوں نے اچانک ہنزہ کا دوہ کیا جہاں پر ریلی کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام گلگت بلتستان پر نافذ ہونے والی ٹیکس کے خلاف عوام ہنزہ کے علاوہ بازار ایسوسی ایشن ، ہنزہ نگر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہنزہ اور مختلف سماجی و سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے طبقے نے جلسے کو نہایت ہی کم وقت میں شاندارانداز میں جلسے کو کامیاب بنایا ، نہایت ہی کم وقت میں منعقد ہونی والی جلسے میں کثیرتعداد میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر انٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان کے چیر مین فردوس آحمد ، چیمبر اف کامرس کے ممبر حسین علی، ہوٹل ایوسی یاشن جی بی کے صدر راجہ ناصر ، چیرمین سپرئم کونلس کنٹریکٹر ایسوسی اشن جی بی بشیر احمد ، انجینئر غیور احمد ،سابق صدرپی پی پی فدا کریم ،منظور حسین برچہ سابق صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ہنزہ نگر، انجینئر امان اللہ ، اکرم اللہ بیگ جمال رہنما عوامی وکرز پارٹی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آئینی حقوق نہیں ملتے کسی بھی قسم کی غنڈہ ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ سابق دور حکومت نے سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز پر ٹیکس کے نام پر ڈراون حملہ کیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور اقتدار کی حکومت نے ہولڈنگ ٹیکس کانفاذ کرکے عوام پر ایک دوسرا ڈرون حملہ کیاہے جبکہ عوام گلگت بلتستان نے جن نمائندوں کو عوامی حقوق کی دفاع اور عوام کے دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے اسمبلی پہنچایا تھا اب وہ نمائندہ عوام کے نہیں رہے ہیں بلکہ وہ وفاق کے نوکر بن کر عوام گلگت بلتستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ یک جان بن کر ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔

انٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان کے عہداداروں نے مزیذ کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن جب سے گلگت بلتستان کا وزیر اعلی بن گئے ہے عوام گلگت بلتستان کے مسائل کو سننے کے لئے ان کے پاس اب وقت بھی نہیں ہے کہ وہ عوام گلگت بلتستان کو پچھلے 68سالوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازلہ کرے جبکہ گورنر میر غضنفر علی خان جو کہ گلگت بلتستان کا گورنر ہے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کہ وفاق سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی حقوق کی دفاع کرینگے۔ مقررین نے مزید کہا کہ عوام گلگت بلتستان نے یہ غلطی کیا ہے کہ بغیر کسی شرئط کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا جس کی سزا حکومت پاکستان عوام گلگت بلتستان کو مختلف ناجائز ٹیکسوں کے شکل میں نفاذ کیا جا رہا ہیں جو کہ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہیے گے کہ ہم حکومت پاکستان کو ٹیکس نہیں دے ، ٹیکس دینگے سے قبل عوام گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دے کر عوام کی محرمیوں کا ازلہ کرے۔ جلسے کے اختتام پر انٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان نے ایک قراداد کے ذرئعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو مکم آئینی حقوق دئیے جانے تک کسی بھی قسیم کا ٹیکس قابل قبول نہیں ہو گا جبکہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے لہذا سی پیک منصوبے میں جس طرح دیگر صوبوں کے لئے اربوں روپے منصوبو کا اعلان کیا ہے ایسی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو بھی اس سے محرم نہیں رکھا جائے۔ قراداد میں مزید کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف جو مہم گزشتہ کئی ماہ سے گلگت بلتستان کے انتظامیہ نے شروع کیا ہے بغیر کسی وجہ ٹرانسپورٹروں اور مالکان کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر اینٹی ٹیکس مومنٹ ٹرانسپورٹر یونین گلگت بلتستان کے ساتھ ہر مشکل میں کڑی میں ساتھ د ینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button