عوامی مسائل

گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اتحاد، کوہستان ٹرانسپورٹرز اور مشہ بروم نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا، 23 اگست سے ٹریفک بند ہوگی

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آل گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اتحاد کیساتھ کوہستان اور مشہ بروم ٹرانسپورٹ نے بھی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ 23 اگست سے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی ۔ ہزارہ پولیس کی جانب سے گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ کو شاہراہ ناران کاغان پر بے جاء طور پر تنگ کرنے اور جرمانے کی آڑ میں فی گاڑی سے پانچ ہزار روپے لینے کے خلاف پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے 23 اگست کو شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران کاغان پر ہڑتال کی کوہستان ٹرانسپورٹ اور مشہ بروم نے بھی حمایت کر دی ۔ 23 اگست سے مکمل ہڑتال ہوگی ۔

راولپنڈی سے بھی کوئی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی ۔ گلگت بلتستان ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسلسل مطالبات شنوائی نہ ہونے پر پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ۔ گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ یونین نے تمام نمایاں جگہوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر ہڑتال کے حوالے سے اشتہار آویزاں کردیئے ہیں۔a

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button