صحت

سکردو میں پنتیس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلوائے جائینگے

سکردو(رجب علی قمر ) پولیو سے بچاؤ کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے ۔ تاکہ اس موذی مرض سے سوسائٹی ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ حاصل کرسکے ۔ پولیو کے خلاف منظم مہم کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت کے ساتھ لائن ڈپارٹمنٹس ، سول سوسائٹی ،میڈیا اور معاشرے کے دیگر تمام افراد کا تعاون درکار ہے یہ بات چیئر مین انسداد پولیو و ڈپٹی کمشنر ضلع سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز نے آج محکمہ صحت ضلع سکردو کے دفتر میں تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سکردو کے تمام یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف آج سے بھرپور مہم کا آغاز ہوگیا ہے اس سلسلے میں والدین ہر حالت میں اپنے پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کو ہر حالت میں پولیو کے دو قطرے پلواکر ان کو جسمانی معذوری سے بچائیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر صحت بلتستان ڈاکڑ محمد اقبال نے کہا کہ بلتستان کے چاروں اضلاع میں بھرپور انداز سے پولیو کے خلاف موثر مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ضلعی ہیلتھ آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہیں رہنے چائیے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی مختلف اضلاع میں اچانک دورہ کرکے پولیو مہم کا بھی جائزہ لینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے چاروں اضلاع میں تہترہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو مہم کے دوران ان کو قطرے پلاوئے جائینگے ۔

اس سے قبل تقریب میں ضلع سکردو میں پولیو مہم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکڑ مبشر حسن نے کہا کہ ضلع سکردو کے 15 یونین کونسلوں۲۰ نومبر سے تین روزہ مہم کے دوران قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کے پنتیس ہزارنو سو سے زیادہ پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلوائے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ گلتری کی دو یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم کے لیے خصوصی ٹیمیں استور کے راستے گلتری روانہ کردی گئی ہیں اور گلتر ی میں بھی پولیو کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے۔ ا س سلسلے میں ضلع بھر میں زونل سپروئزر اور ایریاانچارجز کے علاوہ ٹرانسپورٹ پوائنٹس بھی مقرر کردیے گئے ہیں جہاں محکمہ پولیس کی مدد سے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلوائے جائینگے ۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز،ڈائریکڑ ہیلتھ ڈاکڑ محمد اقبال اور دیگر مہمانوں نے پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کو پلوائے کے خلاف دو قطرے پلوا کر مہم کا آغاز کیا ۔ اس مرتبہ بچوں کو پولیو مہم میں وٹامین کے کیپسول بھی پلائے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button