خبریں

شگر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح ہوگیا

شگر(عابدشگری)پاسپورٹ آفس شگر کا آفس کا افتتاح کردیا گیا۔سینئر وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان نے فیتہ کاٹ کر پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ممبر سمبلی عمران ندیم،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سنیئر وزیر کو آفس کے مختلف حصے دکھائے گئے۔ ایک ہفتے کے اندر پاسپورٹ آفس باقاعدہ کام شروع کرے گا۔

سینئر وزیر پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کو انتہائی مختصر رکھنے پر ناراض ہوگئے اور کہا کہ یہ پاسپورٹ آفس کا افتتاح ہورہا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب کو شایان شان بنایا جانے چاہئے تھا۔اور بڑی تعداد میں لوگوں کو اس میں شرکت کیلئے دعوت دینا چاہئے تھا۔ لیکن کچھ افراد کیساتھ کسی دکان کی طرح افتتاح اچھا اقدام نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کا مشن لوگوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بہتر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ گلگت بلتستان پر نواز شریف کی خصوصی توجہ ہے۔پاسپورٹ آفس کی ہر ضلع میں قائم کرنے سے لوگوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبر تاباں نے شگر میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کا منشور لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔قائد مسلم لیگ (ن) کا اس خطے پر خصوصی توجہ ہے اسی لئے 23ہزار کی آبادی کھرمنگ اور50ہزار کی آبادی والے شگر کو ضلع بنایا اور مکمل ضلعی سیٹ ان اضلاع میں ریکارڈ مدت میں دی۔مستقبل میں بھی ہماری پارٹی ان علاقوں ی بہتری کی مزید اقدامات اٹھاتا رہے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ شگرکے لوگوں کو پاسپورٹ کی حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا تھا اس آفس کی یہاں قائم ہونے کے بعد لوگوں کو بہتر سہولیات میسر ہونگے۔ جس کا صوبائی حکومت کا مشکور ہے۔سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان نے اپنے خطاب میں پاسپورٹ آفس شگر کی عوام کیلئے بہتر حکومت کا تحفہ ہے۔جس سے لوگوں کو گھر کے سامنے پاسپورٹ بنانے کی سہولیات میسر آئیں گے۔صدر مسلم لیگ (ن) شگر طاہر شگری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے شگر کو ضلع بناکر بہت بڑا احسان کیا ہے جس کا شگر کے بچہ بچہ مشکور ہے۔ لوگوں نے شگر ضلع کو این سی پی ضلع ہونے کا طعنہ دیا لیکن صوبائی حکومت نے مکمل سیٹ اپ جلد دیکر مخالفین کی منہ بند کردیا۔ کچھ سالوں تک کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا تھا اس کے بعد گلگت جس سے لوگوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ہر ااضلاع میں پاسپورٹ آفس قائم کرکے اس حکومت نے عوامی حکومت ہونے کا حق ادا کردیا۔پاسپورٹ آفس سکردو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی خان نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر مکمل سٹاف آجائیں گے اور کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کا اجراء شگر سے شروع ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button