خبریں

گلگت بلتستان سول سیکریٹریٹ کو سازش کے تحت جوٹیال منتقل کیا جارہا ہے، الیاس صدیقی ترجمان ایم ڈبلیو ایم

گلگت۔(بیورو رپورٹ) مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ھے کہ سول سیکریٹریٹ کی موجودگی میں خطیر رقم خرچ کرکے جوٹیال میں نئے سیکریٹریٹ کی تعمیر کا منصوبہ قومی سرمایہ لوٹنے برباد کرنے کے سوا کچھ نھیں ھے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود حکومت ایک سازش کے تحت سول سیکریٹریٹ کو جوٹیال منتقل کرنے کی کوشش کررھی ھے ایک ارب روپے لاگت کا پی سی ون تیار کرکے منصوبے کی فیزبلیٹی پر دو کروڑ روپے خرچ کرنے کی تیاریاں ھورھی ھیں جوکہ قومی سرمایہ تباہ کرنے کے سوا کچھ نھیں ھے گلگت میں سول سیکریٹریٹ پہلے سے موجود ھے ایسے میں نئے سیکریٹریٹ کی تعمیر کی منصوبہ بندی کریپشن کرنے کےلئے کی جارھی ھے قومی احتساب بیورو اور دیگر اداروں کو صورتحال کا نوٹس فوری طور پر لینا چاہیے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button