سیاحت

امسال اب تک 20 لاکھ سیاح گلگت بلتستان آچکے ہیں، ثوبیہ مقدم

غذر(دردانہ شیر) صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اپنے دو سالہ دور میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کے لئے جواقدامات اٹھائے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی خطے میں امن و آمان کی بدولت اس سال اب تک 20لاکھ سیاح گلگت بلتستان اچکے ہیں یہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہی حکومت ہے جس کے دور میں گلگت چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا گلگت بلتستان میں میرٹ کی بلادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پانچ سالوں میں ہم گلگت بلتستان کا نقشہ بدل دینگے یہ باتیں انھوں نے گاہکوچ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے آغا خان اکنامک پلاننگ بورڈ کے زیر انتظام گاہکوچ میں فرسٹ وومن ٹریڈ سینٹر کا افتتاح کیا وہ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ٹریڈ سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان اکنامک پلاننگ بورڈ برا ئے پونیال اشکومن شیر نبی نے ٹریڈ سینٹر کے قیام کے اغراض ومقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ گاہکوچ شہر میں خواتین کے لئے الگ سے شاپنگ سینٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی جو آج پایہ تکمیل کو پہنچا۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن ٹریڈ سینٹر میں خواتین کی تمام ضروریات زندگی میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ ٹریڈ سینٹر میں صرف خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی تاہم 13 سال سے کم عمر کے بچے کو اپنے ماؤں اور بہنوں کے ساتھ ٹریڈ سینٹر جا سکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈیولپمنٹ وسوشل ویلفیر ثوبیہ مقدم نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے اے کے ڈی این کے اداروں کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کی پہچان ہوتی ہیں اور ایک پڑھی لکھی ماں پڑھا لکھا معاشرہ دے سکتی ہے معاشرے میں خواتین کو نظر انداز کر کے ترقی کا خواب دیکھنا بے وقوفی ہے انہوں نے ماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہماری حکومت نے اپنے دو سالہ دور حکومت میں خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے ہم نے حکومت میں آنے کے بعد علاقے میں میں بے شمار گرلز کالجز اور سکولوں پر توجہ دیا۔ان دو سالوں میں ہم نے خواتین کو امپاورمنٹ کرنے کے لئے دور دراز کے علاقوں میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزکا قیام عمل میں لایا جہاں سے تربیت حاصل کرنے والی خواتین آج باعزت روزگار کما رہی ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے عملی اقدامات کئے جس کے نتائج آج ہمارے سامنے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی گلگت بلتستان میں 20 لاکھ سیاح موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا ۔انہوں نے مذید کہا کہ جس جذبے سے ہماری حکومت کام کر رہی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پانچ سالوں میں ہم گلگت بلتستان ا نقشہ بدل دیں گے۔تقریب میں پاپولیش ویلفیر اور سوشل ویلفیر آفیسران نے اپنے محکموں کے کارکردگی کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔تقریب سے اسماعیلیہ ریجنل کونسل برائے پونیال اشکومن کے صدر بلبل خان اور زکواۃ کمیٹی غذر کے چےئرمین و سئنیر صحافی عادل غیاث نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button