سیاست

رانی عتیقہ پر نوجوانوں میں انتشار پھیلانے کا الزام حقیقت کے برعکس اور بے بنیاد ہے، جان عالم

ہنزہ (بیوروپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر جس میں رانی عتیقہ نے ہنزہ کے نوجوانوں میں انتشار پھیلانے کا الزام حقیقت کے برعکس اور بے بنیاد ،انتہائی دلخراش اور مایوس کن بیان ہے ۔ رانی عتیقہ نے زندگی کے 45سال سے زائد کا عرصہ میر غضنفر کے شانہ بشانہ عملی سیاست میں گزاری ہے اور نوجوانوں کی حقیقی نمائندگی کی ہے ۔تعلیم ،صحت اور سپورٹس سے متعلق شاندار منصوبے جس میں قراقرم کیمپس کا قیام ،خواتین کیلئے ڈگری کالج ،مارخون میں سیکنڈری ہائی سکول ،علی آباد ڈگری کالج اور تو سیع منصوبہ ، اس کے علاؤہ ہنزہ بھر کے چھوٹے بڑے گاؤں میں وکیشنل سنٹرز کا قیام ، خانہ آباد ،ناصر آباد ،التت، احمد آباد ،گلمت ،پھسو،چپورسن اور مسگر میں سیڈیم کا قیام ان کی عملی سیاست میں دلچسپی کا عملی ثبوت ہے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ صدر کے حالیہ دورے کے بارے میں متنازعہ بیانات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہنزہ میں صدر پاکستان کا دو دن قیام اور کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے افتتاحی تقریب میں ہنزہ کیمپس کو سیاحت ،جدید تحقیق اور انفار میشن ٹیکنالوجی میں خطے میں اہم کردار ادا کرنے کی نشاندہی اس حقیقت کا دلیل ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور ہنزہ کی مقامی قیادت عصری تقاضوں کے مطابق ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button