غذر(محبت حسین دانش)غذر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نئے تعمیر ہونے والے دفتر کے افتتاح تقریب میں موجود پولیس اہلکار کیمرہ مینوں کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تصویروں اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے جس کی وجہ سے تقریب میں موجود صحافیوں کو اپنے ڈیوٹی سرانجام دینے میں کافی دقت کا سامنا ہوا۔تقریب کے منتظمین کی طرف سے بھی پولیس اہلکاروں کو منع نہیں کیا گیا جس پر وہ تقریب کے اختتام تک مووی گرافی اور فوٹو گرافی کرتے رہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔