خبریں

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہنزہ سید جان مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش

ہنزہ ( اجلال حسین ) 60سال کی عمر تک پہنچنے تک ڈی ایس پی سید جان نے ملازمت ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ پوری کی ہے۔ انہوں نے عوام کی بھر پور خدمت کی، اور جرات و بہادری کے ساتھ اپنے فرائض نبھائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہنزہ سید جان کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد  سبکدوش ہونے پر منعقدہ سرکاری الودعی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوےکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں دوران ڈیوٹی جس انداز میں فرائض منصبی ادا کیں اور عزت کے ساتھ سبکدوش ہو گئے اس پر ضلعی انتظامیہ ہنزہ ان کی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ اور تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات ہونے کے بعد سید جان نے ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک اچھے اور قابل افسر کے طور پر پُل کا کردار ادا کیا۔

ڈی ایس پی سید جان کو ڈی سی ہنزہ، ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان اور دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور پھر انہیں روایتی انداز میں ثقافتی دھنوں کے ساتھ ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا۔

سابق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان نے ڈی سی اور ایس پی ہنزہ اور دیگر پولیس جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے مجھے رُخصت کیا گیا میں اسے زندگی بھر یارکھوں گا اوردوران ڈیوٹی مجھے سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو انشااللہ میرے افسران اُس کو درگزر فرمائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button