اہم ترین

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی وزیر اعظم سے ملاقات، ریونیو کے شعبے میں‌ اصلاحات سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان میں ریونیو شعبے میں اصلاحاتی عمل اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گندم کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button