جرائم

جعلی کرنسی پھیلانےکے الزام میں داریل کا رہائشی گرفتار

گلگت(پ ر) سٹی پولیس کے عملے نے جعلی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو رنگےہاتھوں گرفتار کر لیا.تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن سٹی کی ایک ٹیم نے سنیما بازار میں ایک مشکوک شخص فریدالله ولد نعمت خان ساکن منیکال داریل (دیامر) کو روک کر تلاشی لی. دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے پانچ ہزار کے چار( 4 ) عدد جعلی نوٹ برآمد ہوے.پولیس نے بیس ہزار (20000 ) کی جعلی رقم کی برآمدگی کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی کے لاک اپ میں پہنچایا. ملزم کے خلاف 489 -بی کے دفعہ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے.ایس ایس پی گلگت منصورالحق رانا نے ملزم کی گرفتاری کی رپورٹ ملنے کے بعد ایک انسپکٹر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف زاویوں سے اس کیس کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے کہ ملزم کو جعلی کرنسی کہاں سے ملی؟ کیا اس کے پیچھے کوئی نیٹ ورک کام کر رہا ہے؟ ملزم نے کب، کہاں اور کتنے لوگوں میں دهوکہ دہی سے اب تک جعلی رقم پھیلائی.منصورالحق رانا نے کہا کہ مجھے اس کیس کی حقائق پر مبنی مکمل رپورٹ سات دونوں کے اندر اندر پیش کی جائے…

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button