جرائم

یاسین میں موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک نوجوان ہلاک، دو کم عمر طلبا زخمی ہوگئے

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم نوجوان فوٹوگرافر نیت رسول ولدرحمت علی موقعے پرہی جان بحق ہوگئے ۔تصادم کے نتجے میں مخالف سمیت آنے والیے موٹرسائیکل سوار گورنمنٹ ہائی سکول طاوس کے دو نوعمرطلباء شدید زخمی ہوگئے ہے تصادم اتناشدید تھی کی سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاوں طاوس میں آمنے سامنے سے آنے والے دوتیز رفتار موٹرسائیکل سوار وں کے ٹکرانے کے نتیجے میں یاسین کے گاوں تھوئی سے تعلق رکھنے والا نوجوان فوٹوگرافر نیت سول ولد رحمت علی موقعے پرہی جان بحق جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول طاوس کے دو کم سن طلباء عسٰی مدد ولد محمد عجیب خان ساکن غوجلتی اور محمد ولد اشرف ساکن طاوس شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں زخمی طلباء کو علاج کے لیے گلگت ہسپتال منتقل کیا ہے ۔ جان بحق ہونے والے فوٹوگرافرکی نعش کو مقامی لوگوں نے ان کے آبائی گاوں تھوئی کے جانب روانہ کردیا ہے۔

یاسین پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی تفتیش شروع کردیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button