سیاست

دیامر سے تعلق رکھنے والے وزرا جھنڈا لگانے کی حد تک بااختیار ہیں، سید امان بٹو رہنما پیپلز پارٹی

چلاس(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے جزل سیکرٹری سید امان بٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیامر کے ممبران کی اگر نہیں سنی جاتی ہے تو مستعفی ہوجائیں،ان پڑھ اور جاہل لوگ ممبران منتخب ہوکر اسمبلی جائیں گے تو ان کا یہی حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دیامر مسائلستان بن چکا ہے منتخب وزراء اپنوں کو نوازنے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں دیامر کے منتخب وزرء کو کوئی گھاس نہیں ڈال رہا صرف جھنڈا لگانے کی اجازت ہے باقی دیامر کے وزراء کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں ۔اگر دیامر کے مسائل یہاں کے ممبران حل نہیں کراسکتے ہیں تو ایک گلاس پانی میں ڈوب کر مرجانا چاہے تاکہ ایسے نااہل ممبران سے دیامر والوں کی جان چھوٹ جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button