عوامی مسائل

اشکومن میں پندرہ روز سے انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم

اشکومن(نمائندہ خصوصی) اشکومن بھر میں گزشتہ پندرہ روز سے انٹرنیٹ کا نظام معطل ،طلبہ اور صحافیوں کے علاوہ عام صارفین شدید متاثر،بار بار کی شکایات کے باوجود ایس سی او حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔تحصیل اشکومن میں گزشتہ دو ہفتوں سے انٹر نیٹ کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ۔ہیلپ لائن سروس بھی بند کردی گئی ہے ،طلبہ اور صحافی حضرات کو معمولی کام کے سلسلے میں بھی گاہکوچ جانا پڑ رہا ہے۔بار بار کے شکایات کے باوجود ایس سی او خاموش تما شائی بنی ہوئی ہے۔عوام علاقہ نے گلگت بلتستان میں کمیونیکیشن کا نظام پی ٹی سی ایل یا کسی بھی پرائیوٹ کمپنی کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button