عوامی مسائل

خواتین کے لئے تعمیر کردہ پارک کی حالت خراب، لفنگوں‌نے ڈیرے ڈال دئیے، منشیات کا آزادانہ استعمال

گلگت( سٹاف رپورٹر) خواتین کے لئے چند ماہ قبل تعمیر کئے گئے پارک کچھ عرصہ میں خستہ حالی کا شکار ہو گی ہے۔ پارک میں سیکورٹی ، مالی اور صفائی کا کوئی نظام نہیں ہے ۔ پارک لاوارث پڑا ہو ا ہے۔سیکورٹی کا نظام نہ ہونے سے آوارہ لڑکوں کی آماجگا بنی ہو ئی ہے ۔ شام کے وقت فیملی جب پارک میں ٹائم پاس کے لئے آتے ہیں تو وباش اور آوارہ لڑکے ٹولیوں می شکل میں پارک میں داخل ہو تے ہیں اور منشیات کا آزادانہ استعمال کرتے ہیں۔ سیگریٹ کے استعمال سے پارک میں آنے والے خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہ آوارہ بچے باقاعدہ سرکاری گاڑیوں میں آتے ہیں۔ پارک میں صفائی کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں ہے جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر نظر آتا ہے۔ پارک کے احاطے میں لوگوں نے کاروبار شروع کیا ہے جس کے باعث پلاسٹک ، بوتلیں اور بسکٹ کے خالی ڈبے ہر جگہ پڑے ہو ئے ہیں۔ پارک کے افتتاح کو چند ماہ گزر گئے ہیں لیکن متعلقہ ادارے نے تاحال اس طرف توجہ نہیں دیا ہے۔ گلگت شہر میں خواتین کی تفریحی کے لئے کوئی خاص مقام نہیں تھا پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے خواتین کی تفریحی کے لئے کروڑوں کی لاگت سے پارک تعمیر کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے اس پارک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کی وجہ سے پارک خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے۔پارک میں تفریحی کے لئے آنے والے فیملیز کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے پارک میں سیکورٹی کا مناسب انتظام کرے اور پارک سے کچرے کی صفائی کا بھی انتظام کرے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button