ہنزہ: کاڈو کے زیر نگرانی100خصوصی افراد کو مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی

ہنزہ: کاڈو کے زیر نگرانی100خصوصی افراد کو مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) خصوصی افراد کے استعدادکاری اور کاروباری مہارت میں اضافہ کے لیے چھ مہینوں پر مبنی تربیتی کورس کاختتامی تقریب31اگست2017ء کو ہنزہ کریم آباد میں منعقد ہوا۔تقریب کے عمومی مقصد خصوصی افراد کے بنائے ہوئے اشیاء کے نمائش اور تشہر کرنا تھا،اس نمائش میں تقریبا بیس سے زائد خصوصی افراد نے سٹالز لگائے،جن کو خصوصی افراد نے خود تیار کیا تھا اور نمائش کا بندوبست بھی اُنہوں نے سر انجام دیا۔اس نمائش کے اختتامی تقریب میں شہزاد شگری ڈائریکٹر EPA نے خصوصی افراد کی عمدہ اور پرُکشش کام کو سراہا۔اُنہوں نے مزید خصوصی افراد کے زریعہ معاش بڑھانے میں KADOکی معاونت کا یقین دہانی کی۔اس تربیتی پروجیکٹ میں خصوصی افراد کو کپڑے بیگ ہنر بھی دیا۔ان کپڑے بیگوں کو پلاسٹک کے متبادل کے طور پر بازار میں متعارف کیا جائے گا،جس سے ہنزہ کا ماحول صاف ستھرا رہے گا۔ اور اس حوالے سے پلاسٹک بیگ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

کاڈو کے زیر اہتمام تقریب سے شہزاد شگری ڈائریکٹر EPA، سی ای او کمال الدین و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

کمال الدینCEO KADOنے شرکاء تقریب اور ہنر مند خصوصی افراد کے ہُنر مندی اور استحکامیت کا تزکرہ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ پورے ہنزہ میں تقریبا 1200خصوصی افراد ہیں۔جس میں KADOنے اب تک300خصوصی افراد کو ہنر سے وابستہ کیا جبکہ بقیہ900 خصوصی افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دیا جائے گا۔اس کے بعد وائس چیرمین نے اس بات کی تجدید کیا کہ ادارے کے مقاصد کے تحت خصوصی افراد کے ہنر اور مہارت بڑھانے کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وہ باعزت اور باوقار طریقے سے زندگی گزار سکے۔اب تک KADO, Rehabilitaion and Empowerment of Disable persons through capcity Buliding and Enterpreneurship Skillکے تحت چھ مہینوں میں100خصوصی افراد کو مختلف شعبہ میں تربیت دیا گیا۔اس پروجیکٹ کو امریکی عوام کے تعاونUS Agency for International Development Under Small Grant and Ambassadors Fund Program کے زریعے سے تکمیل تک پہنچایا۔ اس نمائشی تقریب کے اختتام پر ہنر مند خصوصی افراد کو اسناد تقسیم کیا گیا۔جنہوں نے چھ مہینوں میں اپنے کورس کو مکمل کیا۔

ہنزہ۔۔ شہزاد شگری ڈائریکٹر EPAکاڈو کے تربیت یافتہ خصوصی افراد میں اسناد تقسم کر رہا ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔