سیاست

جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ۔سید مہدی شاہ

سکردو(پریس ریلز )سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حق میں صوبائی اسمبلی ا میں قرارداد پیش کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں ، نواز شریف کے حق میں صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانا صوبائی اسمبلی کی توہین ہے ،،نواز شریف کو قومی عدالتوں کی چور طرف سے چور ٹھہرایا گیا ہے ، ایک چور کے حق میں اسمبلی میں قرارداد پیش کرنا معززایوان کی توہین ہے ، نواز شریف کی حکومت میں ہی ذاتی عناد کی بنیاد پر آصف علی زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے آج تاریخ نے ثابت کر دیا کہ ہمارے قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹ اور ذاتی عناد پر مبنی تھے ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جنہو ں نے آصف علی زرداری کو سرخرو کیا ، ہمارے قائدین کے خلاف سیاسی انتقام کا سہارا لیکر مقدمات بنائے گئے ، ن لیگ کے آج کیس منہ سے کرپشن کے خلاف باتیں کر رہے ہیں جس جماعت کا قائد خود چور اور عدالتوں کی طرف سے جسے باقاعدہ چور ٹھہرایا گیا ہو ان کے منہ سے کرپشن کے خلاف باتیں اچھی نہیں لگتی ،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت گلگت بلتستان سے گندم سبسڈی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، گندم سبسڈی قائد عوام شہید زولفقار علی بھٹو کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے اس تحفے کو بدنیتی کی بنیاد پر ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مذاہمت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ ہمارے دور کا منصوبہ ہے ، ن لیگ کے رہنماوں ہمارے دور میں اس منصوبے کو سازشوں کے زریعے پورا ہونے نہیں دیا ن لیگ نے اس روڈ پر افتتاح پر افتتاح اور پھر جھوٹ پر جھوٹ بولے ، ڈھائی سال پہلے اس روڈ پر تعمیراتی کا م کا فرضی افتتاح ہوا ،لیکن ابھی تک عملی طور پر ایک روپے کا کام نہیں ہوا ،اب جا کر آرمی چیف ، فورس کمانڈراور پاک آرمی کی کوششوں سے اس روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہونے والا ہے ہم پاک آرمی او ر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں جنہو ں نے اس روڈ کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ اس روڈ پر کام شروع ہو رہا ہے ، جس کا پورا کریڈٹ پاک آرمی کا کو جاتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے اس روڈ کا نہ صرف ڈائزین تبدیل کیا بلکہ اس روڈ کی استعداد کار کو بھی کم کر دیا ، انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزائے موت کی سزا دی جائے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک دہرا معیار چھوڈ دے ، ساجد علی نقوی پانامہ فیصلے کی تائید کرتے ہیں تو دوسری طرف تحریک اسلامی کا رکن اسمبلی گلگت بلتستان میں نواز شریف کے حق میں لائی گئی قرارداد کی حمایت کرتا ہے ، اسلامی تحریک کی طرز سیاست سمجھ سے بالاتر ہےْ

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button