صحت

شگر: ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

شگر(عابدشگری) صحت مند ماں ہی صحت مند بچے اور صحت مند بچے صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔ اس لئے ماں اور بچے کی بہترصحت سب سے اہم ہے۔صفائی اور سہولیات کی فقدان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں ماں اور بچے کی صحت اہمیت نہیں دیتا جس کی وجہ سے زجگی کے دوران شرح اموات خطرناک ترین سطح پرپہنچ چکا ہے۔اس بارے میں خصوصی شعور اور آگاہی مہم چلانے کیلئے ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر اشرف حسین اور ڈاکٹر محمد رضانے محکمہ صحت شگر کی جانب سے منعقدہ ہفتہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔محکمہ صحت شگر کے زیر اہتمام سپیس ہوٹل شگر میں ہفتہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سیمینار منعقد ہوئی جس میں محکمہ صحت شگر کے حکام،پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ پولیس شگر اور علماء نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔سہولیات کی فقدان اور آگاہی کی کمی کی وجہ سے ہمارے میں معاشرے میں ماں اور بچے کی صحت اور صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی۔ اور نہ ہی ان کی مناسب خوراک کا خیال رکھا جاتا ہے۔ حاملہ خواتین میں خطرناک بیماریوں سے بچاؤ اور بچوں میں ویکسنیشن نہایت ہی اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع شگر کے بیشتر علاقے پینے کی صاف پانی سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین اور بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہے۔اس ہفتے کے دوران محکمہ صحت شگر کے اہلکار گاؤں گاؤں جاکر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم چلائیں گے۔ اور چھوٹے بچوں کو پیٹ کے کیڑے سے بچانے والی ادویات پلایا جائے گا۔جبکہ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کی ٹیکے بھی لگایا جائے گا۔انہوں نے علماء کرام اور معاشرے کے افراد پر زور دیا کہ وہ اس مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کیساتھ خصوصی تعاؤن کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button