چترال: ژیتور سے گبور جانے والی گاڑی گستنی کے مقام پر حادثے کا شکار۔متعدد افراد زخمی

چترال(بشیر حسین آزاد)ژیتور سے گبور جانے والی گاڑی گستنی کے مقام پر حادثے کا شکار۔متعدد افراد زخمی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈبل ڈور ڈاٹسن پی ۔ایس2876میں ژیتور سے گبور ٹورپر جانے والے سوار تھے۔زخمیوں کو فیملی ہیلتھ سنٹر پرابیگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گرم چشمہ ریفر کردیا گیا۔زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کا ٹائراڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments