اسکولی سے سکردو آتے ہوے گاڑی دریائے شگر میں گر گئی، پانچ افراد لاپتہ، دو کو بچا لیا گیا

شگر (عابد شگری) اسکولی سے سکردو آتے ہوئے ایک گاڑی دریا ئے شگر میں جاگری ہے۔گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔دو افراد کو بچا لیا گیا ہے باقی لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ آج صبح 8 بجے کے قریب اسکولی گاوں سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام افرادجیالوجیکل سروے گروپ سے تعلق رکھتے تھے، جن میں 4مقامی اور تین غیر مقامی افراد شامل ہے۔ دوزخمی افراد کو سکردو شہر روانہ کردیا گیا ہے۔

خراب راستے اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجی سے ریسکیو ٹیم روانہ نہ ہوسکی۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ڈھوبنے والے افراد کو تلاش کرریے۔ یہ علاقہ شگر سے 60کلو میٹر کے فاصلے پر کے ٹو بیس کیمپ کے قریب واقع ہے۔

گاڑی حادثے میں لاپتہ افراد کے نام

1۔محمد زبیر اسلام آباد (قائداعظم یونیورسٹی)

2۔ علی خان مقامی

3۔محمد خان مقامی

4۔شریف مقامی

5۔اشرف مقامی

زخمی افراد

1۔محمد شکیل اسلام آباد (قائد اعظم یونیورسٹی)

2۔محمد یونس سکردو

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments